← تمام تحریریں

میں کون ہوں؟

ریئل ٹریڈنگ، ریئل ایجوکیشن اور میری اپنی کہانی۔

5 min read

میں کون ہوں؟

یہ سوال شاید آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ذہن میں آتا ہوگا۔

اپنی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے ایک جاب شروع کی۔

روزانہ 12 گھنٹے کام کرتا تھا اور بدلے میں مجھے 17,000 روپے تنخواہ ملتی تھی جو اُس وقت تقریباً 100 ڈالر بنتی تھی۔

کئی سال تک آن لائن کاموں کے پیچھے بھاگتا رہا بہت سے تجربے کیے کئی جگہ وقت لگایا اور کافی پیسہ بھی ضائع کیا۔

آخرکار میں نے ٹریڈنگ شروع کی۔

میں اپنی کہانی کو غیر ضروری طور پر ڈرامائی بنا کر یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے بہت بڑے بڑے لاسز کیے یا سیکھنے میں کئی سال لگا دیے۔

ہاں، اس سفر میں اسٹرگل ضرور کیا غلطیاں بھی کیں اور بہت کچھ سیکھا۔

لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ میرے پاس ٹریڈنگ میں لگانے کے لیے زیادہ پیسہ تھا ہی نہیں اس لیے بڑے بڑے لاسز کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

ٹریڈنگ سکھانے والوں اور سگنلز دینے والوں پر عام طور پر ایک بڑا الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ لوگ خود ٹریڈنگ سے نہیں کماتے۔

کورسز اور کمیشن سے پیسہ بناتے ہیں پھر گاڑی گھر اور لائف اسٹائل دکھا کر اپنا کورس یا سگنلز بیچتے ہیں۔

اور سچ پوچھیں تو کہیں نہ کہیں یہ بات درست بھی ہے۔

اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اپنا وی آئی پی گروپ یا کوئی کورس لانچ کرنے سے پہلے میں ٹریڈنگ کے ذریعے خود اپنی زندگی میں تبدیلی لا کر دکھاؤں گا۔

میں نے اپنی جاب کوئٹ کی۔

تین سے زیادہ ممالک کا سفر کیا۔

اپنی پسند کی گاڑی خریدی۔ آڈی یا لیمبورگینی نہیں ساتھیو، لیکن ایسی گاڑی ضرور ہے جسے ڈرائیو کرنا مجھے پسند ہے۔

اپنی پسند کا گھر بنایا۔

اور وہ بہت سی چیزیں حاصل کیں جو پیسوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ اُس وقت کیا جب میرا نہ کوئی گروپ تھا نہ کوئی کورس نہ کوئی وی آئی پی ممبرشپ اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بڑا نام۔

میں نے یہ سب کچھ ریئل ٹریڈنگ سے کمایا۔

اب میں چاہوں تو اپنی گاڑی، گھر، سفر اور لائف اسٹائل دکھا کر بہت آسانی سے اپنے سگنلز بیچ سکتا ہوں۔

لوگوں کو متاثر کرنا، اسکرین شاٹس دکھانا اور پیسہ بنانے کے خواب بیچنا شاید زیادہ آسان راستہ ہے لیکن سچ یہ ہے کہ میں وہ راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتا۔

مجھے لوگوں کو لائف اسٹائل دکھا کر متاثر کرنے کے بجائے ریئل ایجوکیشن دینا زیادہ ضروری لگتا ہے۔

ایسی ایجوکیشن جو ایک عام ٹریڈر کو حقیقت میں چاہیے۔

اسی لیے میں اپنے گھنٹے لگا کر لمبی لمبی تحریریں لکھتا ہوں۔کبھی ٹریڈنگ کی نفسیات پر، کبھی رسک مینجمنٹ پر، کبھی لاسز پر اور کبھی اُن غلط فہمیوں پر جن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ ٹریڈنگ میں اپنا پیسہ کھو دیتے ہیں۔۔

میں شو شا، جعلی امیری اور صرف اسکرین شاٹس کے ذریعے لوگوں کو اٹریکٹ نہیں کرنا چاہتا۔۔

میں چاہتا ہوں کہ لوگ میرے کام میری سوچ اور میری ایجوکیشن سے متاثر ہوں۔

کیونکہ جب آپ لائف اسٹائل دکھا کر لوگوں کو اٹریکٹ کرتے ہیں تو اکثر وہ غلط وجہ سے آپ کے ساتھ آتے ہیں۔

انہیں لگتا ہے کہ شاید چند دنوں میں وہ بھی گاڑی، گھر اور پیسہ حاصل کر لیں گے۔

لیکن جب آپ ریئل ایجوکیشن اور ریئل کام دکھا کر لوگوں کو اٹریکٹ کرتے ہیں تو آپ کے پاس بہتر سوچ رکھنے والے اور ہائی کوالٹی لوگ آتے ہیں۔

میرا ایک سادہ سا سوال ہے آپ کے گھر، گاڑی یا بیرونِ ملک سفر کا ٹریڈنگ کی اسکل سے کیا تعلق ہے؟

ٹریڈنگ صرف ایک اسکل ہے۔ صرف ایک اسکل۔

اگر کوئی شخص ٹریڈنگ سکھا رہا ہے تو آپ کو اس کے گھر، گاڑی یا لائف اسٹائل کے بجائے یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ ٹریڈنگ کے بارے میں کیا سکھا رہا ہے، کیسے سکھا رہا ہے اور خود اپنے کام میں کتنا سنجیدہ ہے۔

لیکن بدقسمتی سے پوری ٹریڈنگ کمیونٹی ایک ہی سمت میں بھاگ رہی ہے۔

ہر کوئی گاڑی دکھا رہا ہے۔ ہر کوئی گھر دکھا رہا ہے۔ ہر کوئی پیسے اور لائف اسٹائل کی نمائش کر رہا ہے۔ اور عام لوگ انہی چیزوں سے متاثر ہو کر اپنی محنت کی کمائی لاس کر بیٹھتے ہیں۔

کسی کے گھر، گاڑی یا لائف اسٹائل سے متاثر نہ ہوں۔

اگر کسی سے متاثر ہونا ہے تو اُس کے کام اُس کی ڈسپلن اور اُس کی سوچ سے متاثر ہوں۔۔

میں نے بھی اسی لیے کچھ مختلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سچ یہ ہے کہ جب میں نے ٹریڈنگ شروع کی تھی تو میرا کوئی وی آئی پی گروپ یا کورس لانچ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔

میں نے پہلے وہ چیزیں حاصل کیں جو عام طور پر لوگ کورسز اور کمیشن کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

میرا مقصد صرف ممبرز کی تعداد بڑھانا نہیں۔

میرا مقصد ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے جنہیں صحیح رہنمائی، ڈسپلن اور ایک مکمل سسٹم کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی ٹریڈنگ میں حقیقی بہتری لا سکیں۔

واٹس ایپ کسی بھی وقت، بغیر کسی واضح وجہ کے، یہ چینل بند کر سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو ممکن ہے کہ ہمارا رابطہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔

اسی لیے میں نے اس پوسٹ میں اپنے تمام سوشل میڈیا کے لنکس دے دیے ہیں آپ مجھے ابھی فالو کریں تاکہ چینل بند ہونے کی صورت میں بھی ہمارا رابطہ قائم رہے۔

مفت گائیڈ حاصل کریں

Get My Free Guide